نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کو مستقبل کیلئے باصلاحیت کرکٹر ابھر کر سامنے آئے

بدھ 7 ستمبر 2016 12:33

نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کو مستقبل کیلئے باصلاحیت کرکٹر ابھر کر سامنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 ستمبر۔2016ء) نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کو مستقبل کے ایک انتہائی باصلاحیت کرکٹر کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔خود حسن علی کو بھی یقین ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔بائیس سالہ حسن علی نے انگلینڈ کے دورے میں پاکستان اے کی طرف سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا انعام انھیں پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شامل کیے جانے کی صورت میں ملا۔

’پاکستان اے ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ مجھے یہ پتہ چلا کہ انگلش کنڈیشنز میں کس طرح بولنگ کی جاتی ہے۔ میرے خیال میں اے ٹیم کے دورے بہت اہم ہوتے ہیں اور ان سے نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

‘ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹسمینوں کو بولنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا لیکن چار ون ڈے میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کرکے انھوں نے سب کو متاثر کیا۔

کارڈف کے آخری میچ میں انھوں نے ساٹھ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ٹرینٹ برج کے ون ڈے میں جہاں انگلینڈ نے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور چارسو چوالیس رنز بنائے حسن علی نے چوہتر رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسی میچ میں وہاب ریاض نے ایک سو دس رنز اور محمد عامر نے بہتّر رنز دے ڈالے تھے۔ حسن علی نے اننگز کا آخری اوور بڑی عمدگی سے کرتے ہوئے صرف چھ رنز دیے تھے جبکہ ان کے سامنے جوس بٹلر اور ایئن مورگن جیسے بیٹسمین موجود تھے۔

’ انگلش بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کرنا میرے لیے اچھا تجربہ رہا۔ جیسے جیسے میچز کھیلنے کو ملتے رہیں گے تو یقیناً میرے تجربے میں بھی اضافہ ہوگا۔ جو روٹ کو آوٴٹ کرکے بہت خوشی ہوئی ان کے علاوہ الیکس ہیلز کو آوٴٹ کرکے بھی اچھا لگا۔‘حسن علی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقاریونس کے زبردست مداح ہیں اور انہی کی طرح کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :