سرفراز ٹی20 میں کامیاب نتائج دیں گے،آفریدی

بدھ 7 ستمبر 2016 12:33

سرفراز ٹی20 میں کامیاب نتائج دیں گے،آفریدی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نیٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سرفرازاحمد کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہتر نتائج دیں گے۔شاہد آفریدی، انگلینڈ کی کاوٴنٹی کرکٹ میں شرکت کے لیے لندن میں موجود ہیں تاہم وہاں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے جس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ 'میری دعائیں سرفرازاحمد کیساتھ ہیں اور جس طرح وہ کھیل رہے ہیں اور بیٹنگ کررہے ہیں وہ مثالی ہے۔سابق کپتان نے سرفرازاحمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں اچھی اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھی ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ اس تناسب کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی برقرار رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ٓفریدی نے تجویز دی کہ 'پاکستان کو بیٹنگ کے دوران زیادہ گیندوں ضائع کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور مخالف کو گیندیں ضائع کرنے پر مجبور کرے'۔

جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ 'سرفرازکا رویہ جارحانہ ہے اور کھیلتے بھی جارحیت سے ہیں، میں نے انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کرتے ہوئے دیکھا ہے اور بطورکرکٹر میراماننا ہے کہ وہ بہتر نتائج دیں گے'۔پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :