یوم دفاع پا کستان کے موقع پرمیجرطفیل شہید نشانِ حیدرکے مزارپر پروقارتقریب کاانعقاد
ثنااللہ ناگرہ منگل 6 ستمبر 2016 19:27
بورے والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06 ستمبر2016ء) :یوم دفاع پا کستان کے موقع پر فاتح لکشمی پور ضلع کومیلا مشرقی پاکستان میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کے مزار پر پرْ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
(جاری ہے)
جس میں جنرل آفیسر کما نڈ نگ میجر جنرل احمد علی خان خٹک نے شہید کے مزار پر چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے ڈی سی او تنویر الرحمن ، ضلعی پولیس کی طرف سے ڈی پی او چودھری محمد سلیم نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ میجر طفیل شہید کی رجمنٹ پنجاب رجمنٹ کے جوانوں نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر سندھ رجمنٹ اور وہاڑی پو لیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی ، لو گو ں کی بہت بڑی تعداد اور سکولوں کے بچے شہید کے مزار پر تقریب میں شریک تھی میجر جنرل مجدعلی خان خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستانی فوج قوم کوکبھی مایوس نہیں کرے گی ، سی پیک منصوبہ پا کستان کی معاشی ترقی کے لیے نہا یت ایم ہے اس کی جلد از جلدتکمیل کے لیے سول وعسکری قیادت متفق ہیں پا کستانی فوج کی جرا ت ، بہادری، نظم وضبط کی وجہ سے شورش پسند قوتوں کو لیبیا ، شام ،مصر جیسا کھیل کھیلنے کا موقع نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پا ک فوج کی اصل طاقت ملک کے عوام ہیں جو فوج سے بے تحاشامحبت کر تی ہے انہوں نے کہا کہ دشمن ہر وار میں نا کامی کے بعد اب پا کستانی قوم میں ما یوسی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے قوم ما یوس نہ ہو اس بات کا یقین رکھیں کہ ہمارا دفاع اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نا قابل تسخیر ہے اور ہم دنیا میں ایک طا قتور معاشی وعسکری قوت کے طورپر ابھررہے ہیں وطن کے دفاع کے لیے شہید اپنے لہو سے جو دیپ روشن کررہے ہیں انشا ء اللہ ان دیپوں کی روشنی کبھی ماند نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور دفاع میں ہرادارے کا اپنا کردار ہے تمام ادارے اپنی اپنی جگہ اس ملک کی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کے علاوہ حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں انشااللہ پا کستان جلد ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر سامنے آئے گا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ارشاد احمد ارائیں ، قائمقام ڈی سی او تنویر الرحمن،ڈی پی او محمد سلیم چودھری،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور نے بھی شرکت کی اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کئے اور یوم دفاع کے حوالہ سے تقاریر کیں آخر میں میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے طلبا و طالبات میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں جبکہ میجر طفیل شہید ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے میجر جنرل امجد علی خان خٹک کو بھی یاد گاری شیلڈ دی گئی۔
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.