فرنٹیر کور دالبندین رائفلز کے کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:59

چاغی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء )یوم دفاع کی مناسبت سے فرنٹیر کور دالبندین رائفلز کی جانب سے دی گئی تربیت مکمل کرنے والے فیڈرل کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایف سی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں ہوئی جس میں کمانڈنٹ دالبندین رائفلز کرنل عمران شفیع، ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکانی، وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سردار نجیب سنجرانی ، تحصیلدار میر ظفر کبدانی، پی ٹی آئی چاغی کے ضلعی صدر میر امان اللہ نوتیزئی، ملک کریم داد محمد حسنی، حاجی صاحب خان محمد حسنی، ملک خدابخش سیاپاد، برج لعل، قاری سعداللہ نوتیزئی، انجمن تاجران کے صدر ٹکری نوراحمد ساسولی سمیت متعدد قبائلی رہنماؤں اور طلباء نے شرکت۔

پریڈ کے دوران فیڈرل لیویز کے اہلکاروں نے شرکاء کو سلامی دی جبکہ اس موقع پر ایف سی کے جوانوں نے بھی دلچسپ ڈرل کا مظاہرہ کرکے شرکاء سے داد وصول کی۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ کرنل عمران شفیع نے تربیت کے دوران اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیڈرل لیویز کے اہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا۔پریڈ کے بعد ایف سی کی جانب سے شرکاء کے لیئے جدید اسلحہ اور دیگر مشنریز کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں بڑے تو بڑے اسکول کے بچوں نے بھی خاصی دلچسپی لی اور ایک ایک چیز کو اٹھا کر دیکھتے ہیں۔