یوم دفاع کی تقریب روایات سے ہٹ کر منائی گئی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:59

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) ملک کے 51 ویں یوم دفاع کی تقریب روایات سے ہٹ کر منائی گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی باغ میں ہر سال یوم دفاع کی مناسبت سے ہلال استقلال لہرانے کی تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں شہریوں کے علاوہ فوجی و سول افسران کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے مگر اس سال کمپنی باغ میں صرف 50 کے قریب کرسیاں لگا کر یہ تقریب سرگودھا میں انتہائی سادگی کیساتھ منائی گئی جس پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نہ دہشتگردوں سے ڈری ہے نہ ڈرے گی حکمران جان بوجھ کر قوم کو مایوس کررہے ہیں جو قومیں اپنے تہوار جوش و جذبہ سے نہیں مناسکتیں وہ قومیں بزدل کہلاتی ہیں پاکستانی قوم بزدل نہیں حکمران بزدل ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آج کی تقریب دیکھ کر مایوسی ہوئی مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن مقرر ہے اور اس دن دنیا کی کوئی طاقت موت کو نہیں ڈال سکتی حکمرانوں نے 6 ستمبر جیسی تقریب کو جس طرح منعقد کیا وہ انتہائی مایوس کن ہے اس سے سرگودھا کے شہریوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں حکومت قوم کو بہادر بنانے کی بجائے بزدل بنانے پر تلی ہے۔

متعلقہ عنوان :