خلع کے بعد بیوی کو ساتھ رکھنے والا گرفتار

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:57

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے خلع کے باوجود سابق بیوی کو زبردستی اپنے ساتھ رکھنے والے خاوند کو عدالت سے گرفتار کرا دیا۔درخواست گزار خاتون پروین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سابق داماد نے خلع کے باوجود اسکی بیٹی نورین اختر کو زبردستی یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاوند کے ناروا رویے اور تشدد سے تنگ آکر اس کی بیٹی نے عدالت سے خلع لیا۔

(جاری ہے)

کیولری گروانڈ کے خاتون کے سابق خاوند بابر علی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسے عدالتی فیصلے سے متعلق علم نہ ہی اس نے اپنی بیوی کو زبرستی یرغمال بنایا۔کمرہ عدالت میں موجود نورین اختر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے عدالت سے خلع حاصل کیا اب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جانا چاہتی ہے۔جس پر عدالت نے غلط بیانی کرنے پر خاتون کے سابق خاوند کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرا دیا۔عدالت نے خلع لینے والی خاتون نورین اختر کو اس کی والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :