ترقی نسواں کے حوالے سے سرگودھا میں ریلی خواتین وزراء نے قیادت کی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:49

سرگودھا ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) خواتین کی معاشرتی ترقی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی وزیر وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین اور وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم زکیہ شاہنواز خان نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ خواتین کو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کل آبادی کا 52 فیصد حصہ عورتوں پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر انہیں سپورٹ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بیگم ذکیہ شاہنواز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کی تعلیم کے لیے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں پسماندہ علاقوں میں بھی یونیورسٹیاں اور کالجز بنائے گئے ہیں انکو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اب دیہاتوں میں رہنے والی خواتین اعلی تعلیم کے ذریعے ملک کی تقدیر سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گی صوبائی وزیرنے کہا کہ حکومت کا خواتین میں سکوٹیوں کی فراہمی کا یہ ا حسن اقدام ترقی نسواں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے حل کرنے میں اہم پیش رفت ہے۔ریلی میں ممبران پنجاب اسمبلی فرحانہ افضل نادیہ عزیز ،پارلیمانی سیکرٹری ترقی خواتین راشدہ یعقوب ،پارٹی ورکرز عورتوں کی صدر ،سویڈن کی سفیر انگرڈ جانسن،نمائندہ ویمن کنٹری جمشید قاذی اورعورت فاونڈیشن کے نمائندگان نے شرکت کی ۔