پاکستان کی آرٹ اور فن مصوری کی تاریخ اپنی مثال آپ ہے، زکیہ شاہنواز

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:48

لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) پنجاب کی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی آرٹ اور فن مصوری کی تاریخ اپنی مثال آپ ہے بین الاقوامی ،قومی اور علاقائی ایشوز پر مبنی پینٹنگزکی کالجز میں تعلیم دی جارہی ہے تاکہ طلباء و طالبات میں جمالیاتی حس کو درست نہج پر پروان چڑھا یا جاسکے ۔

یہاں پینٹنگنز کی نمائش کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آرٹ کے فروغ کے لیے کا م اور فنکار لوگوں کی سرپرستی کر رہی ہے کیونکہ آرٹ اور کلچر کی منتقلی اگلی نسلوں تک یقینی بنانا زندہ قوموں کی علامت ہے۔نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے معاشرتی اور ملکی مسائل کو فن مصوری کے ذریعے عوام تک ہلکے پھلکے انداز میں پہنچا ئیں اور ان کی سوچ کو مسائل کے حل کے لیے ابھاریں۔

(جاری ہے)

سارہ خان کی پینٹنگنز ان تمام عوامل کی مظہر ہیں انکا فن کینوس پر رنگوں کا امتزاج ہی نہیں بلکہ ہر پینٹنگ اپنے سامعین سے باتیں کرتی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آرٹ کے فروغ کے لیے کا م اور فنکار لوگوں کی سرپرستی کر رہی ہے کیونکہ آرٹ اور کلچر کی منتقلی اگلی نسلوں تک یقینی بنانا زندہ قوموں کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :