برطانوی بین الاقوامی ادارہ برائے امداد کے وفد کی پیف کے چیئرمین سے ملاقات

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:48

لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) پاکستان میں برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کے سینئر ایجوکیشن ایڈوائزر/ٹیم لیڈر ایڈورڈ ڈیوس کی سربراہی میں ملنے والے چھ رکنی وفدنے چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمرالاسلام راجہ سے ملاقات کی جس میں پیف کی کارکردگی اور اس کے جاری تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا ۔

اس موقع پر برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کے ٹیم لیڈر ایڈورڈ ڈیوس کا کہنما تھا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بین الاقوامی طور پر مسلمہ ادارہ ہے جس کو دنیا بھر میں ماڈل کے طو ر پر جانا جاتاہے۔ مختلف پروگرام ڈائریکٹرز نے برطانوی وفدکو اپنے تعلیمی ماڈلز کے مختلف خدوخال سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں برطانوی وفد نے ایک مقامی پارٹنر سکول کا دورہ کیا اور طالب علموں و اساتذہ سے مختلف تعلیمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

ملاقات کے دوران پیف کے چیئرمین قمر السلام راجہ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ باکفایت ،شفاف اور نتیجہ خیز تعلیمی ماڈل ہے جس کے ذریعے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشی تنگ دستی کا شکار گھرانوں کی تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے ۔ اس پروگرام کی افادیت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمارتی گنجائش اور پروگرام قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے پارٹنر سکولوں کی تعلیمی اپ گریڈیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تا کہ مستحق طالب علم اپنے علاقوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔