مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانیت سوزسلوک روکا جائے۔ملالہ یوسف زئی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا عالمی برادری اوراقوام متحدہ نوٹس لے،دنیا کے شہریوں کی طرح کشمیری بھی بنیادی انسانی حقوق کےمستحق ہیں،وادی میں کرفیو کے باعث کشمیری طلبا کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 ستمبر 2016 16:51

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانیت سوزسلوک روکا جائے۔ملالہ یوسف زئی

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 ستمبر2016ء) :آسکرایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوزسلوک روکا جانا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا عالمی برادری اوراقوام متحدہ نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی مظالم کے نتیجہ میں درجنوں کشمیری شہید ہوئے جبکہ ہزاروں‌زخمی ہوچکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز سلوک روکا جانا چاہیے۔دنیا کےدیگرشہریوں کی طرح کشمیری بنیادی انسانی حقوق کےمستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث کشمیری طلبا کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔