سینیٹ کااجلاس:یوم دفاع کے شہداء اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور

خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔قرارداد کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 ستمبر 2016 16:39

سینیٹ کااجلاس:یوم دفاع کے شہداء اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 ستمبر2016ء) :سینیٹ کے اجلاس میں یوم دفاع سے متعلق قراردادمتفقہ طورپر منظورکرلی گئی ہے،قرارداد میں یوم دفاع کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں یوم دفاع پر قرارداد قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتاہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :