میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے چیئرمین مسرور احسن غوری نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا

منگل 6 ستمبر 2016 16:34

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 ستمبر۔2016ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے چیئرمین مسرور احسن غوری نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا انہوں نے رشید کالونی ،جمن شاہ،الہیار گوٹھ ،جوہرآباد اور دیگر ڈسپوزل اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ کرکے عملے کی حاضری چیک کی اور گندے پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عبدالاضحی سے قبل شہر کو گندگی و غلاظت کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے پاک کرنے کے علاوہ سیوریج کا نظام بھی بہتر سے بہتر بناناہے تاکہ طویل عرصے سے گندگی کچرے اور سیوریج کے پانی سے پریشان شہر یوں کو ریلیف مل سکے چیئرمین بلدیہ مسرور احسن غوری نے کہاکہ صرف عیداالاضحی تک نہیں بلکہ اس کے بعد بھی مستقل بنیادوں پر صحت و صفائی کے نظام کو کرپشن سے پاک اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا بلدیہ ٹنڈوآدم کے کسی بھی شعبے میں کرپشن کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا اور ٹنڈوآدم کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :