سیلفی سٹک کاٹنے والا ہیرو ہے یا ولن؟ اب تک فیصلہ نہ ہوسکا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 ستمبر 2016 06:33

سیلفی سٹک کاٹنے والا ہیرو ہے یا ولن؟ اب تک فیصلہ نہ ہوسکا

ملیے بڈی بولٹن سے ۔ یوٹیوبر بڈی بولٹن کا تعلق نیویارک سے ہے۔ایک یوٹیوب ویڈیو میں بڈی بولٹن کو درختوں کی شاخیں کاٹنے والی بڑی قینچی سے سیاحوں کی سیلفی سٹک کاٹتے دکھایا گیا ہے ۔بڈی بولٹن نے یوٹیوب ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھاہے کہ ہم نیویارک میں سیاحوں کی سیلفی سٹکس سے تنگ آگئے تھے، جس کی وجہ سے یہ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بولٹن عین اس وقت سیلفی سٹک کاٹ کر بھاگتا ہے جب لوگ سٹک کو اونچا کیے تصویر بنا رہے ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو کوچند دنوں میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 14ہزار سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو ناپسند کیا ہے جبکہ ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد نے اس ویڈیو کو پسند بھی کیا ہے۔ لوگوں کی پسندیدگی اور ناپسند سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کے نزدیک بڈی بولٹن ولن ہے تو کچھ اسے ہیرو بھی سمجھتے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر بتائیں کہ بڈی بولٹن ہیرو ہے یاولن؟