پولیس بچے کا خیال رکھ سکتی ہے؟ پولیس کا انکار۔ انتہائی دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 ستمبر 2016 23:24

پولیس بچے کا خیال رکھ سکتی ہے؟ پولیس کا انکار۔ انتہائی دلچسپ وجہ

پولیس کو ایمرجنسی نمبروں پر عجیب و غریب فون کالز موصول ہوتی ہی رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک نوجوان لڑکی نے پولیس کو فون کیا کہ اس کے والدین اسے زبردستی چھٹیوں پر لے جانا چاہتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر) ۔

(جاری ہے)


اس واقعے کے برعکس تازہ ترین واقعے میں والدین نے پولیس کو فون کیا ہے کہ وہ چھٹیوں پر جانا چاہتے ہیں مگر اُن کا بچہ ساتھ نہیں جانا چاہتا، والدین نے پولیس سے درخواست کی کہ کیا وہ ان کے بچے کا خیال رکھ سکتے ہیں؟
والدین نے نارفوک پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والی کال آپریٹر کو بتایا کہ بچہ انہیں لاتیں مار رہا ہے اور ان کے ساتھ جانا نہیں چاہتا۔

اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ پولیس آفیسر بچے کا خیال رکھے۔ کال آپریٹر نے بتایا کہ اسے عجیب و غریب کالز ملتی رہتی ہیں مگر یہ سب سے عجیب تھی۔ کال آپریٹر نے جب والدین کو انکار کیا تو والدین نے اس سے پوچھا کہ اب ہم کیا کریں؟ لیکن آپریٹر اس سوال کا جواب دینے سے بھی قاصر تھی۔

متعلقہ عنوان :