آل پاکستان بزنس فورم کے تحت پرتشدد انتہا پسندی کے پاکستانی معیشت پر اثرات سے متعلق کانفرنس8ستمبر کو ہوگی

پیر 5 ستمبر 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 ستمبر ۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم کے ایر اہتمام لاہور میں8ستمبر کو ایک ہائی پروفائل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی معیشت پر پرتشدد انتہاپسندی کے اثرات اور نجی شعبے کے ممکنہ حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں اے پی بی ایف کی کور کمیٹی کے اراکین سمیت معروف تجارتی و صنعتی لیڈران،انٹرپرینیورز اور حکومتی نمائندے شرکت کرینگے اور مشترکہ طور پر پاکستان کے نجی شعبے کی جانب سے کاروباری چیلنجز پر پڑنے والے ان اثرات سے متعلق حل تجاویز کرینگے۔

آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آل پاکستان بزنس فورم کو معاشرے پر انتہا پسندی کے منفی اثرات سے متعلق سخت تشویش ہے اور ہم اس کے سدباب کیلئے انتہائی پرعزم ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اور حکومتی ادارے ملکر ایسے اقدامات کرسکتے ہیں جس سے پرتشدد واقعات کیلئے مالی معاونت کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :