روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری،فی من 800کی غیر معمولی کمی سے جینرز پریشانی کا شکار

پھٹی کی رسد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرزبوں حالی کا شکار ہے،بھاؤ میں مزید کمی ہوسکتی ہے ،نسیم عثمان

پیر 5 ستمبر 2016 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء) ہفتے کے آغاز پر روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا بھا ؤمیں مزید 200 تا 300 روپے کی کمی ہفتے کے دوران فی من 800 روپے کی غیر معمولی کمی جینرز پریشانی کے شکارہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو مقامی کاٹن مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز میں روئی کے بھا ؤمیں مندی کا تسلسل جاری رہا بھاؤ میں فی من مزید 200 تا 300 روپے کی کمی واقع ہوئی اسطرح گذشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں فی من 700 تا 800 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی ہیں نسبت سے پھٹی کے بھاؤ میں بھی فی 40 کلو 200 تا 250 روپے کم ہوگئے صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 5900 تا 6200 روپے پھٹی کا بھاؤ 2500 تا 3100 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 6200 تا 6300 روپے پھٹی کا بھاؤ 2700 تا 3000 روپے ہوگیا ہے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں مزید 150 روپے کم کرکے 6200 روپے پر بند کیا کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق پھٹی کی رسد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرز زبوحالی کا شکار ہے کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی دیگر گو حالات کی وجہ سے بحرانی کیفیت ہے آئندہ دنوں میں بھاؤ میں مزید کمی آسکتی ہے