آل پاکستان بزنس فورم ملکی معیشت پر دہشت گردی کے اثرات کے حوالہ سے کانفرنس کا انعقاد کرے گا

پیر 5 ستمبر 2016 17:56

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 ستمبر ۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم ملکی معیشت پر دہشت گردی کے اثرات کے حوالہ سے کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اے پی بی ایف کے زیر اہتام لاہور میں ہونے والی کانفرنس میں صنعتکار، تاجر، حکومت حکام اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا مقصد کاروباری برادری کے مسائل کو کم کرنے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موٴثر تجویز اور آراء پیش کرنا ہے۔ اے پی بی ایف کے صدر ابراہیم قریشی نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں متعلقہ شراکت داروں سے مفید تجاویز لی جائیں گی تاکہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو موٴثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :