چین میں پیداوار میں کمی کرنے پر کوئلے اور فولاد کی پیداوار کرنیوالوں کیلئے حکومتی ایوارڈ کا اعلان

پیر 5 ستمبر 2016 16:55

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء ) چین کے کوئلے کی پیداوار کے سب سے بڑے صوبے شان ژی نے پیداوار میں کمی کرنے پر چھ کوئلہ پیدا کرنیوالوں کوں کو قریباً ایک ملین یوآن انعامات دیئے ہیں ،انہوں نے مشترکہ طورپر 10.6ملین ٹن سالانہ پیداواری گنجائش کمی کرنے کا وعدہ کیا ،ڈاٹونگ کول مائن گروپ نے سب سے زیادہ کمی کرنے کا وعدہ کیا اس نے تین ملین ٹن سالانہ کی کمی کا وعدہ کیا ، گروپ کو 312ملین یوآن کا انعام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات شان ژی کے صوبائی محکمہ فنانس نے بتائی ہے ، وسطی صوبہ ہینان پیداوار میں کمی پر امسال کوئلے اور فولاد کی پیداوار کرنیوالوں کو 2.18بلین یوآن دینے کا ارادہ رکھتا ہے ، کوئلہ پیدا کرنیوالے تین سرکاری ملکیت کے اداروں کو پہلے ہی فنڈ کا کچھ حصہ مل گیا ہے ، فنڈز سے ان کارکنوں کو معاوضہ دیا جائے گا جن کی ملازمت زیادہ پیداواری گنجائش میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :