آرمی چیف سے برطانوی نمائندہ خصوصی افغانستان وپاکستان کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔برطانوی نمائندہ خصوصی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 ستمبر 2016 16:54

آرمی چیف سے برطانوی نمائندہ خصوصی افغانستان وپاکستان کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی افغانستان و پاکستان اون جیکنزنے ملاقات کی ہے۔جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی برطانوی خصوصی نمائندے سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔ برطانیہ کے نمائندہ خصوصی اون جیکنزنے کہا کہ قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :