چین کے قومی مال برداری حجم میں اضافے کی شرح جولائی میں سست رہی

پیر 5 ستمبر 2016 16:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء ) چین کے قومی مال برداری حجم کی پیداواری شرح جولائی میں سست رہی ۔یہ بات پیر کو سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ، مال برداری حجم اقتصادی سر گرمی کا اعشاریہ ہے جولائی میں ریلویز ، ہائی ویز اور آبی گزرگاہوں کے ذریعے مجموعی طورپر 3.63بلین ٹن کا مال پہنچا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق یہ جون کی پیداوار کے مقابلے میں 0.7فیصد کم اور چار فیصد سالانہ زیادہ زیادہ ہے ۔وزارت کے مطابق مال برداری کا حجم پہلے سات ماہ میں 3.2فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ کر 23.36بلین ٹن ہو گیا ، ہائی وے مال برداری حجم جولائی میں 5.5فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ کر 2.83بلین ٹن فیصد کی آبی گزرگاہ کا حجم 53ملین ٹن کے ساتھ یکساں رہا ۔

متعلقہ عنوان :