چین کی معاشی ترقی دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے ، عالمی برادری چین کی ترقی کے تجربات سے استفادہ کر سکتی ہے، مسعود ستار خان

پیر 5 ستمبر 2016 16:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء ) چین کی معاشی ترقی دیگر دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے ، عالمی برادری چین کی ترقی کے تجربات سے استفادہ کر سکتی ہے،ایشین انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کا قیام اشتراکی ترقی کے عمل میں چین کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ، بنک کے قیام سے دنیا کے ترقی پزیر ممالک بڑے پیمانے پر مستفید ہو سکتے ہیں پاکستانی تجزیہ نگار مسعود ستار خان نے چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے جی ٹونٹی سر براہی اجلاس کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں مشترکہ معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اورانہوں نے نے ترقی پزیر اور پسماندہ ممالک بالخصوص افریقی ممالک کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی دیگر دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے اور عالمی برادری چین کی ترقی کے تجربات سے استفادہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی معاشی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی تجزیہ نگار نے کہا کہ ایشین انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کا قیام اشتراکی ترقی کے عمل میں چین کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ، اس بنک کے قیام سے دنیا کے ترقی پزیر ممالک بڑے پیمانے پر مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بنک کے قیام کو عالمی سطح پر بھر پورپذیرائی ملی ہے اور ابھی حال ہی میں کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملک کی شمولیت اس ادارے کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی اصلاحات کے نظام پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے غربت کا خاتمہ اور معاشی خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے۔مسعود ستار خان نے کہا چین نے باہمی معاملات اور تنازعات کے حوالے سے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے اور حالیہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران اہم عالمی رہنماوں کے درمیان مذاکرات کے لیے چین نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :