جڑواں شہروں میں عید الاضحیٰ کیلئے خریداری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

پیر 5 ستمبر 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کیلئے خریداری کرنے والوں کا رش بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے عید کی خریداری شروع کر دی ہے ، عید الاضحیٰ قریب آتے ہی عید بازار بھی سجنا شروع ہو گئے، سلے ان سلے ملبوسات ، ہوزری کے سامان، چوڑیوں، مصنوعی زیورات اور جوتوں کے خصوصی سٹال سج گئے ہیں، ان سٹالوں پر بڑی تعداد میں شہری اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں پوری کرنے کیلئے خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں ۔

ان سلے ملبوسات کی خریداری حتمی مرحلے میں ہے کیونکہ عید سے قبل ملبوسات سلوانے کیلئے ٹیلرز کے پاس رش بڑھ گیا ہے جبکہ بازاروں میں ان سلے ملبوسات منیاری کے سامان اور جوتوں کی خریداری کا سلسلہ روز بروز تیز ہو رہا ہے تجارتی مراکز میں کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ خصوصی سٹال بھی سج گئے ہیں اور سرشام ہی برقی قمقموں ، فینسی لائٹوں سے ان سٹالوں کو روشن کر دیا جاتا ہے جو خریداریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :