دبئی ہولڈنگ کا 20 ارب ڈالر سے نئے ضلع کے قیام کا اعلان

پیر 5 ستمبر 2016 15:21

دبئی ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) دبئی کے سرمایہ کاری ادارے ” دوبئی ہولڈنگ “نے 20 ارب ڈالر کی مالیت سے نئے ضلع کے قیام کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق تیل کے نرخوں میں کمی سے خطے میں پیدا ہونے والے مالیاتی بحران کے باوجود دبئی مسلسل ترقی کررہا ہے اور حکام نے شہر کی مسلسل بڑھتی ضروریات اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے شہر میں ایک نئے ضلع کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے جس پر 20 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاہم اس کیلئے ابھی تک فنڈنگ کا انتظام نہیں ہوسکا۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2800 ہوٹل کمرے اور 3000 رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے جن پر 24 ارب درہم (6.5 ارب ڈالر ) خرچ ہونگے۔اس منصوبے کے چیف آپریٹنگ آفیسر مورگن پارکر نے کہا کہ ہمارا ایک ہی عزم ہے کہ نیا ضلع قائم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :