چین میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے حصول میں مسلسل اضافہ

پیر 5 ستمبر 2016 15:19

بیجنگ ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء) ماہرین نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے حصول میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2015 ء کے دوران گاڑیاں خریدنے والے 30 فیصد سے زیادہ شہری ایسے تھے جنھوں نے بینک قرضوں کے ذریعے خریداری کی جبکہ 2013 ء میں بینکوں کے ذریعے گاڑیاں خریدنے والوں کی تعداد 18 فیصد رہی تھی۔

ماہرین نے کہا کہ یہ اعداد و شمار چینی حکومت کیلئے اچھی خبر ہے جو چاہتی ہے کہ شہری بینکوں سے قرض حاصل کریں تاکہ معیشت ترقی کرسکے۔انھوں نے کہا کہ امریکا میں 80 فیصد سے زیادہ گاڑیاں بینک لون سے خریدی جاتی ہیں جبکہ چین 2020 ء تک بمشکل 50 فیصد کی حد عبور کرسکے گا۔انھوں نے کہا کہ چین میں کارفنانسنگ کے رجحان کے باعث آٹو سیکٹر بھی تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :