کپاس کے کاشتکاروں کو فصل میں اجزائے کبیرہ وصغیرہ کے بروقت و مناسب استعمال کی ہدایت

پیر 5 ستمبر 2016 15:16

فیصل آباد۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو فصل میں اجزائے کبیرہ وصغیرہ کے بروقت و مناسب استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کپاس میں بحران کی کمی سے بچنے اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نائٹروجن ، فاسفورس، پوٹاشیم پر مشتمل اجزائے کبیرہ اور آئرن ، زنک ، بوران پر مشتمل اجزائے صغیرہ کا بروقت استعمال اشد ضروری ہے کیونکہ کپاس کے پودے کو اگاؤ سے لے کر ٹنڈوں کے بننے تک نائٹروجن کی بھر پور ضرورت ہوتی ہے جبکہ پھول بنتے وقت پودے کو سب سے زائد مقدار میں نائٹروجن درکار ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں بعد ازا ں کسی قسم کی پریشانی ، مشکل یا مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :