ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں بلا جواز اضافے کا نوٹس لیا جائے، چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

پیر 5 ستمبر 2016 15:00

کراچی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو، 100 روپے گھریلو سلنڈر، 400 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کر دیا جبکہ حکومت نے سال 2016ء میں لوکل پیداواری ایل پی جی کی قیمت میں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے لوکل پیداواری گیس کو بین الاقوامی قیمت پر فروخت کرکے ناجائز منافع خوری شروع کر دی ہے۔

پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے والی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سال 2016ء میں ایل پی جی کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 75 روپے جبکہ گھریلو سلینڈ کی قیمت 850 روپے مقرر کی ہے۔ اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 80 روپے فی کلو گرام جبکہ گھریلو سلینڈر 910 روپے، رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، اٹک، میرپور آزاد کشمیر 85 روپے فی کلو گرام جبکہ گھریلو سلینڈر 970 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 90 روپے فی کلو گرام جبکہ گھریلو سلینڈر 1030 روپے اور گلگت بلتستان، مری، نتھیا گلی، بالا کوٹ 100 روپے کلو گرام اور گھریلو سلینڈر کی قیمت 1150 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :