اگست میں چینی سروس سیکٹر میں تیزی رہی ، پرچیزنگ منیجر انڈیکس 52.1رہا

پیر 5 ستمبر 2016 14:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء) چین کے سروس سیکٹر کی سرگرمیوں میں گذشتہ ماہ کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے.ایک نجی سروے کے مطابق اگست میں پرچیزنگ منیجر انڈیکس 52.1رہا جو کہ جولائی میں 51.7تھا۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 50یا اس سے اوپر انڈیکس اضافے کو جبکہ اس سے کم کمی کو ظاہر کرتا ہے ، اس طرح جولائی کے مقابلے میں اگست میں چین کی سروس سیکٹر میں سرگرمیوں میں تیزی رہی۔