سروس سیلز کارپوریشن کا تین سال میں 2.5 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری ، رواں سال مختلف شہروں میں 50 نئے سٹورز کھولنے کا اعلان

پیر 5 ستمبر 2016 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء) ملک میں جوتے تیار کرنے والی بڑی اور معروف کمپنی سروس سیلز کارپوریشن آئندہ تین سال کے دوران 2.5 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرے گی جبکہ رواں سال ملک کے مختلف شہروں میں 50 سے زائد نئے سٹورز بھی کھولے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سروس سیلز کارپوریشن کے سی ای او شاہد حسین نے کہا ہے کہ جوتا سازی کی ملکی صنعت کو آنے والے سالوں کے دوران زیادہ مختلف کرنا ہوگی تاکہ ملکی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت کو بھی درپیش خطرات کا مقابلہ کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ سروس سیلز کارپوریشن آئندہ تین سال کے دوران اڑھائی ارب روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے تاکہ مقامی منڈی کی ضروریات کو پورا کرکے ملکی برآمدات کو فروغ دیاجاسکے ۔