خطے کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں،یورپین سنٹرل بینک

پیر 5 ستمبر 2016 14:20

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء)یورپین سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ خطے کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں جس کیلئے مخلصانہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن ویس مارش نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ بلاک کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں اس مستحکم کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص ملکوں اور یورپی یونین کے سیاسی اداروں میں اعتماد کی سطح مطلوبہ معیار پر نہیں پہنچ سکی جو کہ باعث افسوس ہے۔