20 گروپ کے سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات

سی پیک منصوبے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 ستمبر 2016 14:14

20 گروپ کے سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی چینی صدر ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05ستمبر2016ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوانگ ژو میں ہونے والی 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے چینی صدر کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کو اپنے مفادات کے لیے اسٹریٹجک اور حساس ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان سے ہونے والی دہشتگردی سے متعلق بھی چینی صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوارپ نے بتایا کہ مودی نے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک (بھارت اور چین) کو ایک دسرے کے تحفظات اور اسٹریٹجک تعلقات کا خیال رکھنا ہو گا۔ دہشتگردی کے معاملے پر سوال کے جواب میں ویکاس سوارپ نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی ملاقات میں دہشتگردی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم کی چینی صدر کے ساتھ بطور وزیر اعظم یہ آٹھویں ملاقات تھی۔ چینی صدر نے بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے چین بھارت کے ساتھ بھی کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

متعلقہ عنوان :