ماڈل و اداکارہ نشا کی خود کشی کی وجہ سامنے آ گئی

ماڈل و اداکارہ نشا پر دبئی کے کلبوں‌میں رقص کے لیے دباو ڈالا جاتا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 ستمبر 2016 14:01

ماڈل و اداکارہ نشا کی خود کشی کی وجہ سامنے آ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05ستمبر2016ء) : پاکستانی ماڈل و اداکاہ نشا کی خود کشی کے پیچھے چھُپی وجہ سے بالآخر پردہ اُٹھ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نشا ائیر ہوسٹس بننے کی خواہش مند تھی اور دبئی کے کلبوں میں ڈانس نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ ماڈل نشا کے اہل خانہ اس بات پر بضد تھے جس کے باعث اس نے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نشاء ملک کو گھر والے دبئی کے ڈانس کلبوں میں بھیجنے پر مجبور کرتے تھے۔

22سالہ نشاء ملک جس کا اصل نام شیزہ ہے اور نشا نو بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھی۔ بی اے کرنے کے بعد نشا کے دل میں ائیر ہوسٹس بننے کی خواہش نے جنم لیا لیکن نشا کے اہل خانہ نے اسے شوبز میں کام کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد نشاء نے ماڈلنگ اور فیشن شوٹس کے ذریعے اپنے کام کاآغاز کیا اور انڈسٹری میں قدم رکھا ۔

(جاری ہے)

تین ماہ قبل بھی نشاء ملک دبئی کے کلبوں میں ڈانس کرتی رہی اور واپس آتے ہی ہدایتکار اے حفیظ کی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘اور ہدایتکار خرم ملک کی فلم ’’عالم ‘‘سائن کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشاء ملک دبئی کے ڈانس کلبوں میں ڈانس نہیں کرنا چاہتی تھی اور فلموں میں اپنی مصروفیات جاری رکھ کر لاہور یا پاکستان کے کسی اور شہر میں ہی مقیم رہنا چاہتی تھی۔لیکن نشا کے اہل خانہ نے اس پر دبئی جانے کے لیے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا جس پر نشا کا اپنے اہل خانہ سے جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ان ہی جھگڑوں کے بعد نشاء ملک نے اپنے کمرے میں جا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشا کے اہل خانہ ان جھگڑون کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے پولیس کو بھی یہ نہیں بتایا کہ خودکشی سے پہلے ان کا جھگڑا ہوا تھا۔خودکشی کی اصل وجوہات جاننے کے لئے اہل محلہ اور قریبی رشتہ داروں سے بات کی گئی تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ نشاء دبئی نہیں جانا چاہتی تھی۔ 22 اگست کو فیملی کو سیر کروانے دبئی لے کرگئی اور 29 اگست کو واپس آئی لیکن اب دوبارہ دبئی جانے کی باتیں ہو رہی تھیں اوراسی مسئلے پر گھر میں جھگڑے بھی ہوتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نشا کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ نشاء ملک نے خود کشی کی یا اسے پنکھے سے لٹکایا گیا ہے۔ ‎

متعلقہ عنوان :