کلراٹھی زمینوں میں نمکیا ت کے خلا ف قوت مدافعت رکھنے والی فصلیں کاشت کی جائیں،زرعی ماہرین

پیر 5 ستمبر 2016 12:27

سرگودھا۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ملکی زرعی ترقی کیلئے کلر اٹھی زمینوں کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلر ز د ہ زمینوں کو استعمال میں لانے کیلئے زرعی ماہرین نے تحقیق کے بعد مختلف طریقے اخذ کئے ہیں جن میں سے ایک طریقہ نمکیا ت کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی فصلوں کا استعمال ہے۔

کلر ز د ہ زمینوں میں موجو د نمکیا ت میں سے سوڈیم کلورائیڈ کی زیادتی پو د ے کی بڑھوتری کے عمل کو متاثرکر تی ہے۔ کلر زد ہ زمینوں میں سوڈیم کلو رائیڈ کے ساتھ بورا ن کی زیادتی بھی پائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کلراٹھی زمینوں میں ایسی فصلیں کاشت کرنی چاہئیں جو نمکیا ت کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :