ترناب میں 2.5 ارب روپے کی لاگت سے ایکسپو سینٹر قائم کیا جائے گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زونز اتھارٹی ڈویلپمینٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی

پیر 5 ستمبر 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخوا میں ترناب کے مقام پر 2.5 ارب روپے کی لاگت سے ایکسپو سینٹر قائم کیا جائے گا جس سے صوبہ میں زرعی شعبی کی مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اکنامک زونز اتھارٹی ڈویلپمینٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر محسن ایم سید نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر جلوزئی، راشکائی اور رسالپور کے مخصوص اقتصادی زونز کے قریب ہونے سے صوبہ میں زرعی مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات کے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر وفاقی حکومت کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مکمل کیا جائے گا جس سے شہد، پھلوں، بیجوں اور مقامی طور پر تیار کردہ زرعی ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی۔

متعلقہ عنوان :