سروس سیلز کارپوریشن کا تین سال میں 2.5 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری ، رواں سال مختلف شہروں میں 50 نئے سٹورز کھولنے کا اعلان

پیر 5 ستمبر 2016 12:00

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) ملک میں جوتے تیار کرنے والی بڑی اور معروف کمپنی سروس سیلز کارپوریشن آئندہ تین سال کے دوران 2.5 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرے گی جبکہ رواں سال ملک کے مختلف شہروں میں 50 سے زائد نئے سٹورز بھی کھولے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سروس سیلز کارپوریشن کے سی ای او شاہد حسین نے کہا ہے کہ جوتا سازی کی ملکی صنعت کو آنے والے سالوں کے دوران زیادہ مختلف کرنی ہوگی تاکہ ملکی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سروس سیلز کارپوریشن آئندہ تین سال کے دوران اڑھائی ارب رو پے کی سرمایہ کاری کررہی ہے تاکہ مقامی منڈی کی ضروریات کو پورا کرنے اور جوتوں کی درآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :