سرگودھا، محکمہ واپڈا نے سرگودھا سمیت ملک بھر میں نا دھندہ محکموں کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

اتوار 4 ستمبر 2016 17:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) محکمہ واپڈا نے سرگودھا سمیت ملک بھر میں نا دھندہ محکموں کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے واپڈا ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے ذمے واپڈا کے اربوں روپے واجب الادا ہیں جو یہ ادا نہیں کررہے جس پر واپڈا نے تمام محکموں کو حتمی نوٹس جاری کئے کہ وہ اپنے واجبات ادا کردیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے کنکشن کاٹ دیئے جائینگے کچھ محکموں نے اپنے واجبات ادا کرنا شروع کردیئے ہیں جن محکموں نے نوٹس ملنے کے باوجود بل ادا نہیں کئے ان کے کنکشن کاٹنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے واپڈا کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :