سرگودھا، گڈز ٹرانسپورٹ اور سٹون سپلائرز ایسوسی ایشن نے اتوار کی چھٹی منسوخ کرکے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا

اتوار 4 ستمبر 2016 17:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) گڈز ٹرانسپورٹ اور سٹون سپلائرز ایسوسی ایشن نے اتوار کی چھٹی منسوخ کرکے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے ٹرانسپورٹروں کے مطابق جمعہ کے روز چھٹی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مزدور طبقہ نماز جمعہ سے محروم رہ جاتا تھا جس کا گناہ ٹرانسپورٹرز کے سر تھا جس پر ٹرانسپورٹرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آئندہ بھی اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی کرینگے سٹون سپلائرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عارف گجر کے مطابق آئندہ جمعہ سٹون سپلائرز جمعہ کی چھٹی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :