ٹوکن ٹیکس کی مد میں آمدن کاحصول ،5محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کنال کا پلاٹ بھاری کرائے پر حاصل کرلیا

اتوار 4 ستمبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس کی مد میں آمدن کے حصول کے لئے5کنال کا پلاٹ بھاری کرائے پر حاصل کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع اس پلاٹ میں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ 300گاڑیاں ایک وقت میں پارک کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جن کی حفاظت پر2انسپکٹر اور دس کانسٹیبلان تعینات ہونگے ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آج بروز پیر سے کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے اس کریک ڈاؤن کے دوران ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جن گاڑیوں کو پکڑا جائے گا انہیں اس پلاٹ میں بند کیا جائے گا گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اس پلاٹ سے اپنی گاڑیاں لے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :