طاہر القادری راولپنڈی میں قصاص ریلی کی قیادت کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

اتوار 4 ستمبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد پروفسر ڈاکٹر طاہر القادری ہفتہ کی رات راولپنڈی میں قصاص ریلی کی قیادت کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کے روز لاہورپہنچتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فون پر راببطہ کیا اور انہیں لاہور میں کامیاب احتساب مارچ منعقدکرنے پرمبارکباد دی جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو راولپنڈی میں قصاص ریلی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے باہمی ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :