قوم پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ72ارب90 کروڑ ڈالر ہو چکاہے ،میاں کامران سیف

موجودہ حکومت ریکارڈ قرضوں باعث ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا ہے،رہنماء ق لیگ لاہور

اتوار 4 ستمبر 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا پاکستان میں غیرملکی قرضوں کی کمی کا امکان بہت مشکل نظر آتا ہے ۔گزشتہ چار دہائیوں میں اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی قرض کی صورت حال اب نازک مرحلے میں اس لیے آچکی ہے سابقہ قرض کی اقساط اس ادا کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لینا پڑتاہے ۔

گزشتہ8 سالوں کے قرض ایسے ہی نظرآتے ہیں۔نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مغربی اداروں سے قرض نہ ہونے کے برابرہیں۔میاں کامران سیف نے کہا قوم پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ72ارب90 کروڑ ڈالر ہو چکاہے جو 2016کے پہلی سہ ماہی سے 3ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓارب 4 کروڑ زیادہ ہے ۔اتنی بڑی رقم پاکستان جیسا غریب ملک جو شدید مسائل کا شکارہے کیسے واپس کرلے گا۔

(جاری ہے)

ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے نہ ضرف نئے سرمایہ کارباہر سے نہیں آرہے بلکہ اپنا بھی سرمایہ پاکستان سے آوٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔بڑھتے ہوئے قرضے مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں جس سے ہر طبقہ فکر پریشان اور حکومتی پالیسیوں پر سراپا احتجا ج ہے۔موجودہ حکومت ریکارڈ قرضوں باعث ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ کا ہے

متعلقہ عنوان :