الخدمت خواتین کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

400سے زائد مریضوں کا معائنہ، بلڈ و شوگر کے ٹیسٹ کرنے کے علاوہ پانچ روز کی ادویات بھی دی گئیں میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا مقصد پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں ، خالد ہ اشرف

اتوار 4 ستمبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہمتام جیا بھگا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا- میڈیکل کیمپ میں الخدمت خواتین ونگ شعبہ صحت کی انچارج خالدہ اشرف اور صبا ثاقب کی نگرانی میں تین ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف نے خدمات سرانجام دیں - جبکہ 400 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیاجن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی- میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے بلڈ و شوگر کے ٹیسٹ کرنے کے علاوہ انہیں پانچ روز کی ادویات بھی دی گئیں-اس موقع پر خالدہ اشرف نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا مقصد پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے -

متعلقہ عنوان :