لاہور، احتساب مارچ کے دوران 10ماہ کے بچے کی ہلاکت کی انکوائری کرنیوالی سرکاری ٹیم کی والدین سے ملاقات

بچے کی ہلاکت بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں

اتوار 4 ستمبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے دوران شاہدرہ میں ایک 10ماہ کے بچے کی رکشہ میں اپنے باپ کے ہاتھوں میں ہلاکت کی انکوائری کرنے والی سرکاری ٹیم نے جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور ان سے بچے کی ہلاکت بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ بچے کے والدین نے اپنے ابتدائی بیان میں بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے احتجاج اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ اگر وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بچے کو بروقت ہسپتال نہیں لے جایا گیا احتجاج مارچ کے روٹ کو راستو ں کو کنٹینروں کے ذریعے بند کرنے والی ضلعی انتظامیہ بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔ذرائع کے مطابق بچے کے والدین نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب ان کا بچے کی طبیعت خرائی ہوئی تو انہیں شہر کی صورتحال کا اندازہ تھا وہ بچے کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس تلاش کرتے رہے نہ ہی انہیں ایمبولینس ملی اور نہ ہی ریسکیو1122کی گاڑی دستیاب ہوسکی جس کی وجہ سے انہوں نے بچے کو رکشہ میں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :