ملک میں عدم استحقام پھیلانے کی سازشش ناکام ہو گئی ،بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر چلنے والے جمہوریت کو کمزور کررہے ہیں، لبنیٰ فیصل

عوام نے چار کے ٹولے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ،نواز لیگ کا مشن عوام کو درپیش مسائل حل کرنا ہے ،2018تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گا ،لیگی ایم پی اے

اتوار 4 ستمبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحقام پھیلانے کی سازشش ناکام ہو گئی ہے۔بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر چلنے والے جمہوریت کو کمزور کررہے ہیں۔لیکن پاکستان کی عوام نے چار کے ٹولے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔کچھ دنوں بعد کینڈی بابا ملک سے فرار ہونے والے ہیں۔

نواز لیگ کا مشن عوام کو درپیش مسائل حل کرنا ہے ۔2018تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کینٹ میں ایک میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لبنیٰ فیصل کا مزید کہنا تھا 2013میں جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت اقتدار میں آئی تو ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار تھا جن میں دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ ،لاقانونیت ،فرقہ واریت اور افرتفری کی سیاست عروج پر تھی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں سخت فیصلے کیے جو ملکی مفاد میں بہترین ثابت ہوئے ۔نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی کامیابیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔طالبان کے حامی لوگوں نے ان آپریشنز کی سخت مخالفت کی لیکن نواز حکومت نے اندرونی اور بیرونی دباؤ کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا۔آج فاٹا ،وزیر ستان ،کراچی سمیت دیگر شہروں میں شہری سکون کی نیند سو رہے ہیں ۔اس عظیم کامیابی کا سہراآرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے سر سجتا ہے جہنوں نے مسلسل جدوجہد سے قوم کو دہشتگردی کی لعنت سے نجاد دلائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :