لاہور ، ڈولفن فورس اورمنشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں7سالہ بچی شدید زخمی

پولیس نے ملزم کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا آئی جی پنجا ب کا واقعہ کا فوری نوٹس، ڈی آئی جی کوواقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اتوار 4 ستمبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) میکلوڈ روڈ پاتھی گراؤنڈ کے علاقے میں ڈولفن فورس اورمنشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں7سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو پکڑ کراس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے 4جوان عبدالرحمن، فرحان شاہد اور وقاص معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں آصف نامی شخص مشکوک نظر آیا پولیس کو دیکھ کرملزم نے دوڑ لگادی۔

ملزم کو پکڑنے کے لئے ڈولفن فورس کے جوا نے فائرنگ کردی گھر کے باہر کھیلتی7سالہ ارم حادیہ فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے میوہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آصف نامی نشئی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف منشیات فروش ہے جبکہ خود بھی نشہ کرتا ہے ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بیان دیا ہے کہ منشیات فروشوں نے پہلے ان پرفائرنگ کی جبکہ ڈولفن فورس کی جوابی فائرنگ سے بچی زخمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس عینی شاہدین کے مطابق ملزم آصف نشئی ہے اور اپنا نشہ پورا کرنے کے لئے منشیات فروشی کرتا ہے ملزم آصف ڈولفن فورس کو دیکھ کر بھاگا فائرنگ صرف ڈولفن اہلکاروں نے کی ہے بچی کوزخمی کرنے کا ذمہ دار ڈولفن فورس کے اہلکار ہیں ملزم کے پاس تو اسلحہ ہی نہیں تھا۔ دریں اثناء میکلوڈ روڈ کے علاقے پاتھی گراؤنڈ میں ڈولفن فورس کی ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کا انسپکٹر جنرل آف پویس پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوواقعہ کی انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میکلوڈ روڈ کے علاقے میں منشیات فروش کو پکڑنے کے دوران ہونے والی والی فائرنگ سے7سالہ بچی کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب محمد مشتاق سکھیرا نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کوہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ کی انکوائری کرکے اس کی رپورٹ پیش کریں اور فائرنگ کے واقعہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :