جیکب آباد،اے ایس پی تصور اقبال کے تبادلے پر اعزازمیں الوداعی تقریب

اتوار 4 ستمبر 2016 17:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) اے ایس پی تصور اقبال کے تبادلے پر اعزازمیں الوداعی تقریب ڈی سی ،ایس ایس پی وشہریوں کی شرکت ضلع بھر کی پولیس نے اے ایس پی کو ٹوپی ،اجرک اور پٹکے کے تحفے دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی تصور اقبال کی جانب سے ٹریننگ کے 6ماہ مکمل ہونے پر تبادلے کے بعد ایس ایس پی ساجد کھوکھر کی جانب سے گزشتہ شب ایس ایس پی ہاؤس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایس ایس پی ساجد کھوکھر ،ڈی سی آغاشاہنوازبابر ،سابق تعلقہ ناظم میر سجاد جکھرانی ،شفقت خان ،میراحمد علی بروہی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،ضلع ممبر رحمت اللہ کھوسو،سٹی کے وائس چیئر مین آصف مغیر ی ،سرمد بلوچ ،عرفان مغل جانب لوہر سمیت شہر کے معززین اور ضلع بھر کے صحافیوں اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں ضلع بھر کے پولیس افسران نے اے ایس پی تصوراقبال کو سندھی ٹوپی ،اجرک اور پٹکے کے تحفے دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے کہاکہ تبادلہ نوکری کاحصہ ہے اے ایس پی نے اپنی تربیت کی مدت جیکب آبادمیں بڑی احسن طریقے سے انجام دیں ان کی خدمات کو یاد رکھاجائے گا آج کی تقریب میں شہر کے معززین ،صحافیوں اورپولیس کی بڑی تعداد میں شرکت ان سے محبت اوران کی خدمات کااعتراف ہے اے ایس پی تصور اقبال نے ضلع پولیس اور شہریوں کا شکریہ اداکیا تقریب سے ڈی سی شاہنواز بابر، احمد علی بروہی ،عبدالرحمن آفریدی ،پرویز ابڑو ،سرمد بلوچ ،شفقت خان نے بھی خطاب کیاآخر میں عشائیے کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :