اخراجات میں کمی کے لیے کابینہ میں توسیع نہیں کروں گا ،راجہ فاروق حیدر

جس دن بارہ سے زائد وزیر ہوئے اس دن گھر چلا جاؤں گا، زیادہ وزیر قومی خزانہ پر بوجھ ہیں میں عوام پر بو جھ برداشت نہیں کر سکتا اگر ہم نے بھی چوہدری عبدالمجید والی سیاست اور حکمرانی کی تو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ ایک سیٹ بھی نہیں لے سکے گی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا جلسہ سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 17:37

چناری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع نہیں کروں گا جس دن بارہ سے زائد وزیر ہوئے اس دن گھر چلا جاؤں گا زیادہ وزیر قومی خزانہ پر بوجھ ہیں میں عوام پر بو جھ برداشت نہیں کر سکتا اگر ہم نے بھی چوہدری عبدالمجید والی سیاست اور حکمرانی کی تو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ ایک سیٹ بھی نہیں لے سکے گی ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنی آبائی سب ڈویژن چکار میں وزیراعظم منتخب ہو نے کے بعد پہلے دورہ کے موقعہ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جب وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے حلقہ انتخاب میں داخل ہوئے تو ن لیگی کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے علاوہ ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید اور سردار یعقوب کی طرح حکومت نہیں کروں گا اللہ کی سرزمین پر اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے دیے ہیں اگر ہم نے بھی درست کام نہیں کیے تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہو گا جن حکمرانوں نے غریبوں اور حق داروں پر شفقت نہیں کی وہ زلیل و رسوا ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی خرابیاں پیدا کی ہیں انھیں درست کرنے میں ٹائم لگے گا ہم ٹی ٹونٹی کھیلنے نہیں آئے پانچ سال پورے کریں گے اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا قانون میں تبدیلیاں لائیں گے تانکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم ہو باپ کا کیس پوتے تک نہ جائے میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے تنقید برائے تذلیل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کروں گاجس جگہ بھی ہاتھ ڈالتا ہوں ہر جگہ گند ہی گند نظر آتا ہے سرکاری ملازمین کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا جو ٹھیک کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا سکولوں ،کالجوں میں اساتذہ کو حاضر ہو نا ہوگا ٹھیکہ سسٹم کا دور ختم ہو چکا ہے اب جو ڈیوٹی نہیں کر ے گا وہ استعفی دے کر اپنے گھر خود ہی چلا جائے نہیں تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی ہو گی جو سرکاری ملازم دیانت داری اور ایمانداری سے اپنا کام کرتا ہے اس گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں کسی کو بھی کسی کا حق مارنے نہیں دوں گا میرے دور حکومت میں حق داروں کو ان کا حق ضرور ملے گا جب بھی کسی کا حق مارا جائے تو پھر لوگ ریاست کے خلاف ہو جاتے ہیں میں ریاست میں حقیقی طور پر انصاف اور قانون قائم کرنا چاہتا ہوں چوہدری مجید نے انفرادی طور پر لوگوں کو نواز پھر بھی پیپلز پارٹی کو دو سیٹیں ملیں اگر میری بات مانی جاتی تو وہ دو سیٹیں بھی نہ ملتی اور آزاد کشمیر سے سارا گند صاف ہو جاتا جس بھی سرکاری ملازم نے خرابی کی وہ نہیں بچے گا خواہ وہ میرا اپنا ہو یا پرایا ہٹیاں بالا میں ناچنے والے بھی نہیں بچ پائیں گے اب یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ میں وزیراعظم ہوں یا یہ لوگ وزیراعظم ہیں حلقہ پانچ میں ہسپتالوں ،سڑکوں ،سکولوں اور دیگر اداروں کی حالت خراب ہے انشاء اللہ سب کو ٹھیک کریں گے تانکہ عوام تبدیلی محسوس کریں نواز شریف کا شکرگذار ہوں جنہوں نے مھجے وزیراعظم بنایا میاں صاحب نے مھجے کہا ہے حساب بتاؤ فنڈز فراہم کروں گا تانکہ پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے پاکستان میں بعض لوگ انتشار پیدا کر رہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں ن لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور پھر نواز شریف وزیراعظم ہوں گے حلقہ انتخاب کے عوام کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ووٹ دے کر کامیاب بنایا میرا اثاثہ ،میری جائیداد میرے وارث میرے حلقہ انتخاب کے عوام ہیں میں وراثت کا تصور نہیں کرتا جس طرح پٹواڑی کو اپنے پٹوار کا علم ہوتا ہے اسی طرح سکندر حیات کے بعد مھجے اپنے حلقہ انتخاب سمیت پورے آزاد کشمیر کے ایک ایک مسئلہ کا علم ہے انشاء اللہ ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گاواپڈا نے آزاد کشمیر کو دیہی علاقوں میں رکھا ہوا ہے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پر میاں نواز شریف سے بہت جلد بات کروں گا تانکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوزکواة کا پیسہ ہسپتالوں میں خرچ کریں گے تانکہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آئیں اس وقت 43فیصد لوگ صاف پانی سے محروم ہیں انھیں بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اللہ کے فضل و کرم عوام کے تعاون الیکشن کمشن ،رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون سے آج آزاد کشمیر میں منتخب حکومت قائم ہے جس پر میں تمام اداروں کا شکرگزار ہوں عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے ہٹیاں بالا کو ضلع ،چکار کو تحصیل بنایا انشاء اللہ آئندہ بھی مسائل حل ہوں گے اللہ کو حاضر اور عوام کو گہواہ بنا کہ کہتا ہوں کہ کسی سے انتقام نہیں لوں گا جو عوام کے فائدے میں ہو گا وہی سیاست کروں گاجلسہ سے ضلعی صدر فرید خان،منیب چکاروی،سردار فاروق،راجہ نزیر،آفتاب خان،راجہ امتیاز ،راجہ عنصر،عجائب ہمدانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور فاروق حیدر کی قیادت پر اعتماد کا اطہار کیا