کوئٹہ، فرنٹیئر کور کی کارروائی ، 3 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد

اتوار 4 ستمبر 2016 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) تربت کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے تربت کے علاقے تمپ میں نذیرآباد کے مقام پر کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایس ایم جی، ایمونیشن سمیت دیگر تخریبی مواد برآمد کر کے گرفتار افراد سے تحقیقات شروع کر دیں

متعلقہ عنوان :