کوئٹہ :منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام

آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد،ملزم گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) تربت پولیس نے منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس عملے کو 20ہزار روپے انعام دیا گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تربت پولیس نے دیگر عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹینکر کو روک کر اس کی تلاشی لی اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک ہزار کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈرائیور جہانگیر کو گرفتار کر کے ٹینکر اورمنشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ایس پی تربت عمران قریشی نے ایس ایچ او اور دیگر پولیس عملے کو کامیاب کا رروائی کر نے پر20 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا مزید کا رروائی تربت پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :