پانامہ لیکس پرایف بی آر نے گھبراہٹ میں نوٹسز جاری کئے،چوہدری پرویزالٰہی

پانامہ پیپرز میں شریف خاندان کے چشم و چراغ بھی کے نام ہیں اس لئے یہ معاملہ صرف نوٹسز تک محدود رہے گا،کل تک نوازشریف کا ساتھ دینے والے اپوزیشن کے دھرنے میں شامل ہوگئے جو تبدیلی کی طرف اشارہ ہے ،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پانامہ پیپرز پر گھبراہٹ میں نوٹسز جاری کیے ،یہ معاملہ صرف نوٹس تک ہی رہے گا ، کل تک نوازشریف کا ساتھ دینے والے اپوزیشن کے دھرنے میں شامل ہوگئے جو تبدیلی کی طرف اشارہ ہے ،سا نحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف ضرور ہونا چاہیے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی طرف سے پانامہ لیکس کے کرداروں کو نوٹسز جاری کرنا اس کی گھبراہٹ ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں شریف خاندان کے چشم و چراغ بھی کے نام بھی ہیں اس لئے یہ معاملہصرف نوٹسز تک محدود ہے گا اس سے آگے کچھ نہیں ہو گا۔موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے احتساب و انصاف کی توقع لگانا فضول ہے، احتساب اور انصاف کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہو گا اور اپوزیشن جماعتوں کی جدوجہد میں شامل ہونا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے کیونکہ اس واقعہ میں کسی ماں کا بیٹا اور کسی کا سہاگ اجڑا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انسانیت کا قتل ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو کل تک نوازشریف کے ساتھ کھڑے تھے آج وہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ بھی حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔