نوشکی انتظامیہ شہرمیں امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام

درجنوں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

اتوار 4 ستمبر 2016 17:35

نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) نوشکی انتظامیہ شہرمیں امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے شہرمیں سرعام درجنوں شہریوں کونقدی اورقیمتی سامان سے محروم رکھناقانون نافزکرنیوالے اداروں کی منہ پرطمانچہ ہیں مسافروں کو لوٹنے والوں چوروں اورڈاکوں کو 72گھنٹوں میں گرفتارنہ کیاگیاتوانتطامیہ خلاف بھرپوراحتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رئنماحاجی منظوراحمدمینگل،حافظ عبداللہ گورگیج،انجمن تاجران کے صدرمولوی عبدالواحدساسولی،حیدرفاروق مینگل اورمولوی زکریاعادل نے جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام چوری ڈکیتی کے واقعات کیخلاف میرگل خان نصیرچوک پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوشکی میں چوروں اورڈاکوں کی دلوں سے قانون کا خوف نکل چکی ہیں بازار کے مین چوک پر مسلح افراد نے درجنوں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کربہ آسانی فرار ہوگئے 24گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی جمعیت علماء اسلام نوشکی شہرمیں ڈاکوراج کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی پولیس انتظامیہ شہریوں کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بناکر چوروں اور ڈاکوں کی قلع قمع کریں بدامنی چوری اورراہزنی کی بڑھتی ہوئی واقعات سے علاقے میں خوف کا ماحول پیداہوگیاہے جسکی منفی اثرات عوام کی نقل وحرکت اورکاروبار پرمرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے 72گھنٹوں کی الٹی میٹم دیتے ہیں اگرملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پولیس اورانتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :