پاراچنار،روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ کا 32 واں عرس ان کے مزار پر منایا گیا

کرم ایجنسی اور ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدوں نے شرکت کی

اتوار 4 ستمبر 2016 17:16

پاراچنار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء)روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ کا 32 واں عرس ان کے مزار پر منایا گیا ، کرم ایجنسی اور ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاراچنار کے نواح میں واقع میر کلاں میں روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ کی مزار پر عرس کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ایجنسی بھر اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے آغا بادشاہ کے مریدوں اور عقیدت مند شریک ہوئے ۔ مریدوں نے آگ کی انگاریں کھایئں اور ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالا اس موقع پر روحانی پیشوا آغا بادشاہ کے چھوٹے بھائی پیر سید محمود جان میآں اور ڈاکٹر سید اولاد حسین میآں نے عرس میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آغا بادشاہ کی مشن کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔